اعتکاف کی حالت میں حیض (menses) آنے پر اعتکاف کی قضا

سوال کا متن:

ایک خاتون کو عید سے دو دن پہلے اعتکاف کی حالت میں حیض آگیا، لیکن وہ گھریلو باتوں وغیرہ کی وجہ سے اعتکاف سے نہ نکلی، اب قضا کرنا چاہتی ہے تو کیا ایک دن کی قضا کرے گی یا دو دن کی قضا کرنا ہوگی؟

جواب کا متن:

جواب: اعتكاف میں حیض (menses) آنے سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے اور اس عورت کے ذمہ ایک دن رات کی روزہ سمیت قضا لازم ہوتی ہے، جس کا طریقہ یہ ہے کہ سال کے جن دنوں میں روزے رکھنا منع ہے، ان دنوں کے علاوہ کسی بھی دن غروب آفتاب سے پہلے دوسرے دن کے غروبِ آفتاب تک روزہ کے ساتھ ایک دن رات کا اعتکاف کرلیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: (2/ 116، ط: دار الکتب العلمية)
ولو ‌حاضت المرأة في حال ‌الاعتكاف فسد اعتكافها؛ لأن الحيض ينافي أهلية ‌الاعتكاف لمنافاتها الصوم.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :10438