1. دار الافتاء الاخلاص کراچی
  2. اذکار ودعائیں

اختلاف، نفاق اور برے اخلاق سے پناہ حاصل کرنی کی دعا

سوال

مفتی صاحب ! کوئی ایسی دعا بتادیں، جس میں اختلاف، نفاق اور برے اخلاق سے پناہ مانگی گئی ہو۔

جواب

اختلاف، نفاق اور برے اخلاق سے پناہ حاصل کرنے کے لیے یہ دعا پڑھیں:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشِّقَاقِ، وَالنِّفَاقِ، وَسُوءِ الْأَخْلَاقِ۔

ترجمہ: اے اللہ ! میں تجھ سے اختلاف (پھوٹ)، نفاق اور برے اخلاق سے پناہ مانگتا ہوں۔

(السنن لابي داؤد، بَابٌ فِي الِاسْتِعَاذَةِ، رقم الحدیث: 1546)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی السنن لابي داؤد:

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنَا ضُبَارَةُ بْنُ عَبْدِ بْنِ أَبِي السُّلَيْكِ، عَنْ دُوَيْدِ بْنِ نَافِعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ السَّمَّانُ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: إِنَّ رَسُولَ صَلَّى عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْعُو يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشِّقَاقِ، وَالنِّفَاقِ، وَسُوءِ الْأَخْلَاقِ۔

(السنن لابي داؤد، بَابٌ فِي الِاسْتِعَاذَةِ، رقم الحدیث: 1546، دار ابن حزم)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6422


فتوی پرنٹ