1. دار الافتاء الاخلاص کراچی
  2. اذکار ودعائیں

کھانے کے بعد کی دعا

سوال

مفتی صاحب ! کھانے کے بعد مشہور دعا کے علاوہ کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

جواب

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَ وَسَقٰى ‏‏‏‏‏‏وَسَوَّغَهُ ‏‏‏‏‏‏وَجَعَلَ لَهُ مَخْرَجًا.

ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جس نے ہمیں کھلایا، پلایا، اسے خوشگوار بنایا اور اس کے نکلنے کا راستہ بنایا۔

(سنن لابی داؤد، باب ما یقول الرجل اذا طعم، رقم الحدیث: 3851)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی السنن لابی داؤد:

حدثنا أحمد بن صالح، حدثنا ابن وهب، أخبرني سعيد بن أبي أيوب، عن أبي عقيل القرشي، عن أبي عبد الرحمن الحبلي، عن أبي أيوب الأنصاري، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أكل أو شرب قال: الحمد لله الذي أطعم، وسقى وسوغه وجعل له مخرجا۔

(سنن لابی داؤد، باب ما یقول الرجل اذا طعم، رقم الحدیث: 3851، دار ابن حزم)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6417


فتوی پرنٹ