1. دار الافتاء الاخلاص کراچی
  2. اذکار ودعائیں

کسی مرض والے کے ساتھ کھانے کی دعا

سوال

مفتی صاحب ! جب کسی مرض والے کے ساتھ کھانا کھائیں، تو اس مرض سے بچنے کے لیے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

جواب

حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مجذوم (کوڑھی کے مرض والے) کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے، یہ دعا پڑھی:

بِسْمِ اللَّهِ ثِقَةً بِاللَّهِ وَتَوَكُّلًا عَلَيْهِ۔

ترجمہ: اللہ کا نام لے کر، اس پر بھروسہ اور توکل کرتے ہوئے کھاتا ہوں۔

(جامع الترمذی، باب ما جاء فی الاکل مع المجذوم، رقم الحدیث 1817)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

لما جاء فی الجامع الترمذی:

حدثنا أحمد بن سعيد الأشقر، وإبراهيم بن يعقوب، قالا: حدثنا يونس بن محمد، قال: حدثنا المفضل بن فضالة، عن حبيب بن الشهيد، عن محمد بن المنكدر، عن جابر بن عبد الله، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أخذ بيد مجذوم فأدخله معه في القصعة، ثم قال: كل بسم الله، ثقة بالله، وتوكلا عليه.

(جامع الترمذی، باب ما جاء فی الاکل مع المجذوم، رقم الحدیث 1817، دارالحدیث القاہرۃ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6410


فتوی پرنٹ