1. دار الافتاء الاخلاص کراچی
  2. اذکار ودعائیں

بستر پر استراحت کے وقت کی دعا

سوال

مفتی صاحب ! بستر پر آرام کے لیے لیٹتے وقت کی دعا بتادیں۔

جواب

جب بستر پر آرام کے لیے لیٹیں، تو یہ دعا پڑھیں:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الّذِیْ اَطْعَمَنَا وَ سَقَانَا وَکَفَانَا وَ آوَانَا، فَکَمْ مِمَّنْ لَا کَافِیَ لَہُ وَلَا مُؤْوِیَ۔

ترجمہ: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں، جس نے ہمیں کھلایا، پلایا، ہمارے لیے کافی ہوا اور ہمیں ٹھکانا دیا، پس کتنے لوگ ایسے ہیں، جن کے لیے نہ کوئی کافی ہے اور نہ کوئی ٹھکانا۔

(صحیح مسلم، بَابُ مَا یَقُولُ عِنْدَ النَوْمِ وَ اَخْذُ الْمَضْجَعْ، رقم الحدیث: 6894)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الصحیح لمسلم:

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَكَفَانَا وَآوَانَا فَكَمْ مِمَّنْ لَا كَافِيَ لَهُ وَلَا مُؤْوِيَ.

(صحیح مسلم، بَابُ مَا یَقُولُ عِنْدَ النَوْمِ وَ اَخْذُ الْمَضْجَعْ، رقم الحدیث: 6894)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6394


فتوی پرنٹ