1. دار الافتاء الاخلاص کراچی
  2. اذکار ودعائیں

صبح و شام کے تمام کاموں کے لیے اللہ کافی ہو جائے، اس کے لیے دعا

سوال

مفتی صاحب ! کوئی ایسی دعا بتادیں، جس کے پڑھنے سے صبح و شام کے تمام کاموں میں اللہ پاک کافی ہو جائیں۔

جواب

صبح و شام کے تمام کاموں میں اللہ پاک کے کافی ہو جانے کے لیے یہ دعا پڑھیں:

حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ، وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ( صبح و شام 7 مرتبہ)

ترجمہ: میرے لیے اللہ کافی ہے، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، میں نے اسی پر بھروسہ کیا، اور وہ بڑے عرش کا مالک ہے۔

(سنن لابی داؤد، باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث 5081)

فضیلت: حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو صبح و شام اس دعا کا اہتمام کرلے، تو اللہ اس کے تمام کاموں کے لیے کافی ہوجاتا ہے، چاہے پڑھنے والا اس کے پڑھنے میں سچا ہو یا جھوٹا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی السنن لابی داؤد:

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ مُسْلِمٍ الدِّمَشْقِيُّ وَكَانَ مِنْ ثِقَاتِ الْمُسْلِمِينَ مِنَ الْمُتَعَبِّدِينَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُدْرِكُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ يَزِيدُ : شَيْخٌ ثِقَةٌ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى : حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ، وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ سَبْعَ مَرَّاتٍ ، كَفَاهُ اللَّهُ مَا أَهَمَّهُ صَادِقًا كَانَ بِهَا أَوْ كَاذِبًا ".

(سنن لابی داؤد، باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث:5081، دار ابن حزم)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6391


فتوی پرنٹ