1. دار الافتاء الاخلاص کراچی
  2. اذکار ودعائیں

میت کی آنکھیں بند کرتے وقت کی دعا

سوال

مفتی صاحب ! اگر کسی کا انتقال ہو جائے، تو اس کی آنکھیں بند کرنے کے بعد کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

جواب


جب میت کی آنکھیں بند کریں، تو یہ دعا پڑھیں:

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ في المَهْدِيِّينَ، وَاخْلُفْهُ في عَقِبِهِ في الغَابِرِينَ، وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يا رَبَّ العَالَمِينَ، وَافْسَحْ له في قَبْرِهِ، وَنَوِّرْ لَهُ۔

ترجمہ: اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما، اور ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کا درجہ بلند فرما، اور اس کے بعد اس کے پسماندگان کے لیے خود نعم البدل بن جا، اور ہماری بھی مغفرت فرما، اور اس کی بھی یا رب العالمین ! اور اس کی قبر کو کشادہ فرما، اور اس کے لیے اس میں نور پیدا فرما۔

(صحیح مسلم، باب فی اغماض المیت والدعاء لہ اذا حضر، رقم الحدیث: 2130)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الصحیح لمسلم:

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَبِي سَلَمَةَ وَقَدْ شَقَّ بَصَرُهُ فَأَغْمَضَهُ ثُمَّ قَالَ إِنَّ الرُّوحَ إِذَا قُبِضَ تَبِعَهُ الْبَصَرُ فَضَجَّ نَاسٌ مِنْ أَهْلِهِ فَقَالَ لَا تَدْعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ إِلَّا بِخَيْرٍ فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ يُؤَمِّنُونَ عَلَى مَا تَقُولُونَ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَبِي سَلَمَةَ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيِّينَ وَاخْلُفْهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَابِرِينَ وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ وَافْسَحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ وَنَوِّرْ لَهُ فِيهِ.

(صحیح مسلم، باب فی اغماض المیت والدعاء لہ اذا حضر، رقم الحدیث: 2130)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6233


فتوی پرنٹ