مرنے کے بعد کون وارث ہوگا؟

سوال کا متن:

جناب عالی ! میری صرف دو بیٹیاں، بیوی، 2 بہنیں اور 2 بھائی ہیں، نرینہ اولاد نہیں ہے، میرے مرنے کے بعد میری جائیداد کس کو ملے گی؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ آپ کے انتقال ہونے کی صورت میں آپ کی جائیداد سوال میں مذکورہ تمام ورثاء میں ان کے شرعی حصص کے مطابق تقسیم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی بدائع الصنائع:

لأن الإرث إنمّا یجري في المتروک من ملک أو حق للمورث علی ماقال علیہ الصلاۃ والسلام من ترک مالا أو حقا فہو لورثتہ۔

(ص 57، ج 7، ط: دارالکتب العلمیہ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6501