مسواک کرتے وقت اگر مسواک منھ سے نکال کی جائے، تو کیا دوبارہ مسواک کرنے کے لئے مسواک دھونا ضروری ہے؟

سوال کا متن:

السلام علیکم، حضرت ! یہ فرمائیے کہ مسواک کرتے ہوئے اگر اسے منہ سے نکال لیا جائے تو کیا دوبارہ منہ میں ڈالنے سے پہلے اس کو دھونا ضروری ہے؟ جزاک اللہ خیرا

جواب کا متن:

مسواک کرتے ہوئے اگر مسواک منھ سے نکال لی جائے، تو اسے دوبارہ منھ میں ڈالتے وقت دھونا ضروری نہیں ہے، البتہ مستحب طریقہ یہ ہے کہ پہلے تین دفعہ مسواک کرے، اس طرح کہ ہر دفعہ مسواک کو پانی سے تر کرے، اور پھرتین دفعہ پانی لے کر ہر دفعہ کلی کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دلائل:

کما فی حاشیۃ ردالمحتار:

قولہ واقلہ الخ اقول :قال فی المعراج ولاتقدیرفیہ بل یستاک الی ان یطمئن قلبہ بزوال النکھۃ واصفرارالسن ،والمستحب فیہ ثلاث بثلاث میاہ والظاھران المراد لاتقدیرفیہ من حیث تحصیل السنۃ ،وانماتحصل باطمئنان القلب فلوحصل بأقل من ثلاث فالمستحب اکمالھا۔

(ج:1، ص:114)

کما فی الرد المحتار:

بأن یبلہ فی کل مرۃ۔

(ج:1، ص:113)

کذا فی فتاوی دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

(فتوی نمبر :54592.2)


واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6490