قاضی، حاکم یا کسی عہدے والے کے حق میں دعا

سوال کا متن:

مفتی صاحب ! قاضی، حاکم یا کسی عہدے والے کو کیا دعا دینی چاہیے؟

جواب کا متن:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو یمن کی طرف قاضی بنا کر بھیجتے وقت سینہ پر ہاتھ مار کر یہ دعا فرمائی:

اَللّٰهُمَّ اهْدِ قَلْبَهُ، وَثَبِّتْ لِسَانَهُ

ترجمہ: اے اللہ اس کے دل کو ہدایت دے، اور اس کی زبان حق بات پر ثابت فرما۔

(سنن لابن ماجة، بَابُ ذِكْرِ الْقُضَاةِ، رقم الحديث: 2310)


فضیلت: حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس کے بعد دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ کرنے میں کوئی تردد اور شک نہیں ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی السنن لابن ماجة:

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَبْعَثُنِي وَأَنَا شَابٌّ أَقْضِي بَيْنَهُمْ، وَلَا أَدْرِي مَا الْقَضَاءُ؟ قَالَ: فَضَرَبَ بِيَدِهِ فِي صَدْرِي، ثُمَّ قَالَ: «اللَّهُمَّ اهْدِ قَلْبَهُ، وَثَبِّتْ لِسَانَهُ» ، قَالَ: فَمَا شَكَكْتُ بَعْدُ فِي قَضَاءٍ بَيْنَ اثْنَيْنِ۔

(سنن ابن ماجة، بَابُ ذِكْرِ الْقُضَاةِ، رقم الحديث: 2310، دارالمعرفۃ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6473