زانیہ اور مزنیہ کی اولاد کا آپس میں نکاح

سوال کا متن:

ایک مرد اور ایک عورت دونوں سے آپس میں زنا کا ارتکاب ہو جاتا ہے اور دونوں کی شادی الگ الگ ہوجاتی ہے اور دونوں کی اولاد ہوتی ہے، اب جن دونوں مرد اورعورت سے زنا کا ارتکاب ہوا تھا، وہ دونوں اپنی اولاد کا نکاح آپس میں کرانا چاہتے ہیں، تو کیا ایسی صورت میں ان دونوں (زانی اور زانیہ) کی اولاد کا آپس میں نکاح کرانا درست ہوگا؟ از راہ کرم مندرجہ بالا مسئلہ میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

واضح رہے کہ زانیہ اور مزنیہ کی اولاد کا آپس میں نکاح کرنا صحیح ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

لما فی القرآن الکریم:

وَ اُحِلَّ لَکُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ۔

(سورۃ النساء، الایۃ 24)

وقال عطاء: احل لکم ما وراء ذوات المحارم من اقاربکم۔

(احکام القرآن للجصاص، ج2، ص139، قبیل باب المھور)

کذا فی الشامیہ:

ویحل لاصول الزانی وفروعہ اصول المزنی بھا وفروعھا۔

(ج3، ص32، فصل فی المحرمات)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6442