"جو شخص مونچھیں نہیں تراشتا، وہ ہم میں سے نہیں ہے" اس حدیث کی تحقیق

سوال کا متن:

جو شخص مونچھیں نہ کاٹے، وہ میری امت میں سے نہیں ہے۔ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب کا متن:

جی ہاں ! سوال میں مذکور مونچھوں کو کم کرنے سے متعلق یہ بات حدیث صحیح سے ثابت ہے، ترمذی شریف میں یہ حدیث موجود ہے:

عن زید بن أرقم أن رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم قال:
"من لم یأخذ من شاربہ فلیس منا"
.

(سنن الترمذی کتاب الأدب، باب ماجاء في قص الشارب، النسخۃ الہندیۃ ۲/ ۱۰۵، دارالسلام رقم: ۲۷۶۱)

ترجمہ:

حضرت زید بن ارقم رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ: جو شخص مونچھیں نہیں تراشتا، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6547