قعدۃ اخیرہ میں التحیات سے پہلے سورۃ الفاتحہ پڑھنا

سوال کا متن:

السلام علیکم، حضرت مفتی صاحب ! نماز کی آخری تشہد (التحیات ) میں غلطی سے الحمد شریف یعنی سورہ فاتحہ پوری پڑھ لی، پھر یاد آنے پر التحیات شروع کی تو کیا سجدہ سہو کرنا ہو گا کہ نہیں؟ اور آگر سجدہ سہو کر لیا تو کیا نماز پر کوئی اثر پڑھے گا ؟ نیز آخر تشہد میں التحیات پڑھنا واجب ہے یا سنت ؟

جواب کا متن:

آخری قعدۃ میں التحیات پڑھنی واجب ہے، اگر کوئی قعدۃ اخیرہ میں غلطی سے پہلے سورۃ الفاتحہ پڑھ لے، اور اس کے بعد التحیات پڑھ لے، تو واجب میں تاخیر کرنے کی بنا پر سجدہ سہو لازم ہوگا، سجدہ سہو کرلینے سے نماز صحیح ہو جاتی ہے، اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

قال فی حلبیٔ کبیر:

و لو کرر الفاتحہ فی رکعۃ من الاولین متوالیا، او قرأ القرآن فی رکوعہ، او فی سجودہ، او فی موضع التشھد، یجب علیہ سجود السھو، للزوم تأخیر الواجب۔

(ص: 460، ط:سھیل اکیڈمی)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6519