قنوتِ نازلہ کی دعا

سوال کا متن:

مفتی صاحب ! قنوتِ نازلہ کی دعا بتادیں۔

جواب کا متن:


اَللّٰهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، وَلَا يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ

ترجمہ: اے اللہ ! تو مجھے ہدایت دے کر، ان میں (داخل کر) جنہیں تو نے ہدایت دی ہے، اور مجھے عافیت دے کر، ان میں (شامل کر) جنہیں تو نے عافیت دی ہے، اور میری سر پرستی فرما، ان میں جن کی تو نے سرپرستی کی ہے، اور میرے لیے ان چیزوں میں برکت عطا فرما، جو تو نے عطا کی ہیں، اور مجھے ان فیصلوں کے شر سے بچا، جو نے کیے ہیں، اس لیے کہ تو ہی فیصلے کرتا ہے، اور تیرے (فیصلے کے) خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہو سکتا، بیشک وہ ذلیل نہیں ہو سکتا، جس کا تو دوست بن جائے، اور وہ معزز نہیں ہو سکتا، جس سے تو دشمنی کرے، اے ہمارے رب ! تو بہت بابرکت اور نہایت بلند ہے۔

(سنن لابي داؤد، بَابُ الْقُنُوتِ فِي الْوِتْرِ، رقم الحديث: 1425)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی السنن لابی داؤد:

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ جَوَّاسٍ الْحَنَفِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ، قَالَ: قَالَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ عَنْهُمَا: عَلَّمَنِي رَسُولُ صَلَّى عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي الْوِتْرِ، - قَالَ ابْنُ جَوَّاسٍ: فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ: - «اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، وَلَا يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ»

(سنن لابي داؤد، بَابُ الْقُنُوتِ فِي الْوِتْرِ، رقم الحديث: 1425، دار ابن حزم)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6513