کیا کوئل کھا سکتے ہیں؟

سوال کا متن:

مفتی صاحب! ہمارے علاقہ میں ایک کالے رنگ کا پرندہ پایا جاتا ہے، جس کی سریلی آواز ہوتی ہے، اردو میں ہم اسے کوئل کہتے ہیں، سوال یہ ہے کیا ہم کوئل کھا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب کا متن:

کوئل کا شمار نہ پنجوں سے شکار کرنے والے پرندوں میں ہوتا ہے اور نہ ہی وہ مردار کھاتا ہے، لہذا کوئل کا کھانا حلال ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الھندیۃ:

والمستأنس منه كالدجاج والبط، والمتوحش كالحمام والفاختة والعصافير والقبج والكركي والغراب الذي يأكل الحب والزرع ونحوها حلال بالإجماع

(ج: 5، ص: 289، ط: دار الفکر)

وفی الفقه الإسلامي وأدلته:

ويجوز بالإجماع أكل الأنعام (الإبل والبقر والغنم) لإباحتها بنص القرآن الكريم، كما يجوز أكل الطيور غير الجارحة كالحمام والبط والنعامة والأوز، والسمان، والقنبر، والزرزور، والقطا، والكروان، والبلبل وغير ذلك من العصافير.

(ج: 4، ص: 147، ط: دار الفکر)

وکذا فی فتاوی بنوری تاؤن:

(رقم الفتوی: 144107201165)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6352