کیا عورت اپنے قریب البلوغ (جو بالغ ہونے کے قریب ہو) بیٹے کے ساتھ حج پر جاسکتی ہے؟

سوال کا متن:

مفتی صاحب! میرا ایک بیٹا ہے، اور وہ قریب البلوغ ہے، میں اس کو لے لر حج پر جانا چاہتی ہوں، سوال یہ ہے کہ کیا میں اس کے ساتھ حج پر جاسکتی ہوں؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ محرم کے لئے شرط یہ ہے کہ وہ بالغ ہو یا کم از کم قریب البلوغ ہو، لہذا صورت مسئولہ میں آپ کے لئے اپنے قریب البلوغ بیٹے کے ساتھ حج پر جانے کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی االجوھرۃ النیرۃ:

(قوله ويعتبر في المرأة أن يكون لها محرم يحج بها أو زوج) سواء كانت عجوزا أو شابة وهو كل من لا يجوز له مناكحتها على التأبيد سواء كان بالرحم أو بالصهورية أو بالرضاع وسواء كان حرا أو عبدا أو ذميا وأما المجوسي فليس بمحرم والصبي والمجنون ليس بمحرم والمراهق كالبالغ

(ج: 1، ص: 149، ط: المطبعۃ الخیریۃ)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6291