بغیر خطبہ دیئے نماز جمعہ پڑھنے کا حکم

سوال کا متن:

مفتی صاحب! اگر کسی مسجد میں خطبہ کہے بغیر جمعہ کی نماز پڑھی جائے تو کیا اس طرح نماز جمعہ ہو جائے گی یا نہیں؟

جواب کا متن:

جمعہ کا خطبہ نماز جمعہ کی شرائط میں سے ہے، لہذا جمعہ کا خطبہ دیئے بغیر نماز جمعہ ادا نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل

*کذا فی الھندیۃ:

(ومنھا الخطبہ قبلھا) حتی لو صلوا بلا خطبۃ أو خطب قبل الوقت لم یجز کذا فی الکافی۔

(ج:1 ص:146)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6286