نماز کے لیے سر پر رومال باندھنا

سوال کا متن:

مفتی صاحب! اگر کوئی شخص نماز میں سر پر ٹوپی کے بغیر رومال باندھے، اس طرح کے درمیان سے سر کھلا ہوا ہو، تو اس طرح نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

نماز میں سر کا درمیانی حصہ کھلا رکھنا مکروہ ہے، جو نماز کے ثواب میں کمی کا باعث ہے، البتہ نماز ہو جائے گی، دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل

کذا فی فتاویٰ قاضی خان:

ویکرہ الاعتجار وھو ان یشد راسہ بالمندیل ویترک وسط راسہ۔

(ج:1 ص:118 باب الحدث فی الصلاۃ)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6285