داؤد تکافل کا حکم

سوال کا متن:

مفتی صاحب ! داؤد فیملی تکافل میں پالیسی خریدنا ازروئے شریعت کیسا ہے؟

جواب کا متن:

اگر یہ تکافل مستند مفتیان کرام کی زیر نگرانی کام کر رہا ہو، تو آپ کے لئے اس تکافل اسکیم کو استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی، بشرطیکہ آپ اس حد تک تحقیق کریں کہ اس تکافل اسکیم کی نگرانی اور 'Auditng' کی ذمہ داری کن مفتیان کرام نے اٹھائی ہوئی ہے، اس کے لیے اس تکافل کمپنی سے
" Shariah Compliance Certificate"
طلب کرنا آپ کے لیے ضروری ہے، جو وہ آسانی سے مہیا کر دیتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی فتاوی دارالعلوم کراتشی:

(رقم الفتوی: 54/1836)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6317