سوال کا متن:
کسی مسلمان کی پیٹھ پیچھے برائی کرنا غیبت ہے، جو کہ بڑا گناہ ہے، کیا اسی طرح غیر مسلم کی پیٹھ پیچھے برائی کرنا بھی غیبت کہلائے گا اور اس پر بھی ویسا ہی گناہ ہوتا ہے؟
جواب کا متن:
جی ہاں! مسلمان کی طرح کسی غیر مسلم کی غیبت کرنا بھی حرام ہے، البتہ اگر اس کے کفر کی وجہ سے اسلام یا مسلمانوں کو کسی قسم کے نقصان کا خطرہ ہو تو اس کی غیبت کرنا حرام نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی الشامیۃ:
وتحرم غیبتہ (الذمی) کالمسلم وظاہرہ انہ لاغیبۃ للحربی اھ۔
( ج:5ص:263 کتاب الحظر والاباحۃ)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی