ایڈوانس (Advance) زکوۃ ادا کرنا

سوال کا متن:

مفتی صاحب ! کیا اگلے آنے والے سال کی زکوٰۃ اس سال دے سکتے ہیں، کیا زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟

جواب کا متن:

اگر کوئی شخص سال پورا ہونے سے پہلے زکوٰۃ کی پیشگی ادائیگی کرنا چاہے تو کرسکتا ہے، شرعاً اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی التاتارخانیہ:

ویجوز تعجیل الزکاۃ قبل الحول إذا ملک نصابا عندنا، أخرج الترمذی عن علی أن العباس سأل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی تعجیل صدقتہ قبل أن تحل فرخص لہ فی ذلک۔

(الفتاوی التاتارخانیۃ: ج ۳؍ ص۱۸۴، رقم : ۴۰۶۴ زکریا)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6295