کیا حج ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے لئے دوبارہ احرام باندھنا ضروری ہے؟

سوال کا متن:

اگر کوئی شخص حج ادا کرچکا ہو، اور مدینہ منورہ سے ہوکر وہ وطن واپس جانے کے لئے جدہ چلے جائے، لیکن ابھی جہاز کی فلائٹ روانہ ہونے میں سات دن باقی ہوں، اور وہ شخص جدہ میں رہنے کے بجائے مکہ مکرمہ میں رہنا چاہے، تو کیا مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے احرام باندھنا پڑے گا؟

جواب کا متن:

صورت مسئولہ میں مذكوره شخص کو حج ادا کرنے کے بعد جدہ سے دوبارہ مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے لئے عمرہ کا احرام باندھنا پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الشامیۃ:

(و) يجب (على من دخل مكة بلا إحرام) لكل مرة (حجة أو عمرة)

(ج: 2، ص: 583، ط: دار الفکر)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6112