کیا مسجد کا متولی مسجد کی رقم معاف کرسکتا ہے؟

سوال کا متن:

اگر کسی شخص نے مسجد کی رقم لے رکھی ہو، اور مسجد کا متولی اس رقم کو معاف کرنا چاہے، تو کیا مسجد کے متولی کو حق حاصل ہے کہ وہ اس رقم کو معاف کردے؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ متولی مسجد کی رقم کا مالک نہیں ہوتا ہے، لہذا اگر کسی شخص نے مسجد کی رقم لے رکھی ہو، تو مسجد کے متولی کو اس رقم کو معاف کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الشامیۃ:

(يفتى بالضمان في غصب عقار الوقف وغصب منافعه) أو إتلافها كما لو سكن بلا إذن أو أسكنه المتولي بلا أجر كان على الساكن أجر المثل

(ج: 4، ص: 408، ط: دار الفکر)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6210