احتلام کے وقت عضو خاص کو دبانے کی وجہ سے بغیر شہوت کے منی نکلنے کی صورت میں غسل کا حکم

سوال کا متن:

اگر کسی کو احتلام ہونے لگے، اور وہ اپنے عضو خاص کو دبا لے، یہاں تک کہ شہوت ختم ہوجائے، اور منی شہوت کے بغیر نکلے، تو کیا اس صورت میں بھی اس پر غسل واجب ہوگا؟

جواب کا متن:

اگر کسی کو احتلام ہونے لگے، اور وہ اپنے عضو خاص کو دبا لے، یہاں تک کہ شہوت ختم ہوجائے، اور منی شہوت کے بغیر نکلے، تو اس صورت میں بھی اس پر غسل کرنا واجب ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الھندیۃ:

إذا احتلم أو نظر إلى امرأة فزال المني عن مكانه بشهوة فأمسك ذكره حتى سكنت شهوته ثم سال المني عليه الغسل عندهما وعند أبي يوسف لا يجب. هكذا في الخلاصة.

(ج: 1، ص: 14، ط: دار الفکر)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6066