کیا حیض یا نفاس کے غسل کے لئے مہندی چھڑانا ضروری ہے؟

سوال کا متن:

اگر کسی نے حیض یا نفاس کی حالت میں مہندی لگا رکھی ہو، تو کیا حیض یا نفاس کا خون بند ہونے کے بعد غسل کرنے سے پہلے اس مہندی کے رنگ کو چھڑانا ضروری ہے، کیونکہ بعض عورتوں کا خیال ہے کہ حیض یا نفاس کی حالت میں لگائی گئی مہندی کے رنگ کو چھڑانا ضروری ہے، ورنہ غسل نہ ہوگا، یہ خیال کہاں تک درست ہے، وضاحت فرمادیں؟

جواب کا متن:

حیض یا نفاس سے پاک ہونے کے بعد غسل صحیح ہونے کے لئے حیض یا نفاس کی حالت میں لگائی گئی مہندی کے رنگ کو چھڑانا ضروری نہیں ہے، مہندی لگی ہونے کی حالت میں بھی غسل ہوجائے گا، لہذا بعض عورتوں کا یہ خیال کہ حیض یا نفاس کا غسل صحیح ہونے کے لئے حیض یا نفاس کی حالت میں لگائی گئی مہندی کے رنگ کو چھڑانا ضروری ہے، محض غلط اور بے بنیاد ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الھندیۃ:

وفي الجامع الصغير سئل أبو القاسم عن وافر الظفر الذي يبقى في أظفاره الدرن أو الذي يعمل عمل الطين أو المرأة التي صبغت أصبعها بالحناء، أو الصرام، أو الصباغ قال كل ذلك سواء يجزيهم وضوءهم

(ج: 1، ص: 4، ط: دار الفکر)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6061