ناپاکی کی حالت میں تعویذ استعمال کرنے کا حکم

سوال کا متن:

مفتی صاحب! میں کسی وجہ سےتعویذ استعمال کرتا ہوں، لیکن مجھے احتلام بہت ہوتا ہے، اور میں بسا اوقات کافی دیر سےغسل کرتا ہوں، سوال یہ ہے کہ کیا میں ناپاکی کی حالت میں تعویذ استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ اس کاغذ کو ناپاکی کی حالت میں چھونا جائز نہیں ہے، جس پر قرآن کریم کی آیت لکھی ہوئی ہو، البتہ اگر وہ کاغذ کسی چمڑے میں چاروں طرف سے سلا ہوا ہو یا کسی کپڑے میں لپٹا ہوا ہو، تو اسے چھونا اور پہننا دونوں جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الھندیۃ:

(ومنها) حرمة مس المصحف لا يجوز لهما وللجنب والمحدث مس المصحف إلا بغلاف متجاف عنه كالخريطة والجلد الغير المشرز لا بما هو متصل به، هو الصحيح. هكذا في الهداية وعليه الفتوى. كذا في الجوهرة النيرة.

(ج: 1، ص: 38، ط: دار الفکر)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6034