نماز کے دوران حیض آنے کی صورت میں نماز کا حکم

سوال کا متن:

مفتی صاحب! اگر کسی عورت کو نماز پڑھنے کے دوران حیض آنا شروع ہوجائے، تو اس عورت کے لئے نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

اگر کسی عورت کو نماز کے دوران حیض آجائے، تو وہ نماز معاف ہے، اور وہ اس نماز کو فورا توڑ دے، پوری نہ کرے، اب اگر فرض نماز کے دوران حیض آیا ہو، تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضا نماز پڑھنا لازم نہیں ہوگی، اور اگر سنت یا نفل نماز پڑھنے کے دوران حیض آیا ہو، تو پاک ہونے کے بعد اس نماز کی قضا کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الدر المختار مع رد المحتار:

ولو شرعت تطوعا فيهما فحاضت قضتهما خلافا لما زعمه صدر الشريعة بحر.

(قوله قضتهما) للزومهما بالشروع

(ج: 1، ص: 291، ط: دار الفکر)

وفی الھندیۃ:

لو افتتحت الصلاة في آخر الوقت ثم حاضت لا يلزمها قضاء هذه الصلاة بخلاف التطوع. كذا في الخلاصة.

(ج: 1، ص: 38، ط: دار الفکر)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6031