1. دار الافتاء الاخلاص کراچی
  2. نماز

کیا نماز پڑھنے کے لیے عورت کو اذان کا انتظار کرنا ضروری ہے؟

سوال

السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر نماز کا وقت داخل ہو چکا ہو، لیکن ابھی مسجد میں اذان نہ ہوئی ہو تو عورت گھر میں اذان سے پہلے نماز ادا کر سکتی ہے؟

جواب

نماز کا وقت ہو جانے کے بعد عورت کے لیے اول وقت میں نماز پڑھنا افضل ہے، اذان کا انتظار کرنا ضروری نہیں، البتہ اگر وقت کا پتہ نہ چلے تو اذان کا انتظار کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الشامیة:

کان الاولی للنساء ان یصلین فی اول الوقت لانھن لا یخرجن الی الجماعة۔

(ج١، ص367، مطلب فی طلوع الشمس من مغربھا، سعید کراچی)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6080


فتوی پرنٹ