کفن پہناتے وقت میت کے ہاتھ کہاں رکھیں؟

سوال کا متن:

میت کو کفن پہناتے وقت اس کے ہاتھوں کو کہاں رکھا جائے؟ سینے کے اوپر یا رانوں کے ساتھ۔

جواب کا متن:

کفن پہناتے وقت میت کے دونوں ہاتھوں کو سینے پر نہیں رکھنا چاہیے، بلکہ دونوں ہاتھوں کو سیدھا کرکے رانوں کے ساتھ ملا دینا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الشامیۃ:

ویوضع یداہ فی جانبیہ لا علی صدرہ لانہ من عمل الکفار۔

( باب صلاۃ الجنائز ج:1 ص:803)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5963