غسل کرتے وقت مسنون دعائیں پڑھنے کا حکم

سوال کا متن:

اگر کوئی شخص غسل کرنے کے دوران مسنون دعائیں پڑھنا چاہے، تو اس بارے میں کیا حکم ہے، کیا وہ غسل کے دوران مسنون دعائیں پڑھ سکتا ہے؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ غسل کرتے وقت خاموش رہنا بہتر ہے، اس دوران مسنون دعائیں پڑھنا مناسب نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی حلبی کبیر:

ويستحب أن لا يتكلم بكلام فقط من كلام الناس او غيره اما كلام الناس فلما تقدم في الوضوء واما غيره من الذكر والدعاء فلانه في مصب الماء المستعمل ومحل الاوضار ای الأوساخ والاقذار.

(کتاب الطهارة ، ابحاث الغسل، ص: 45، ط: نعمانیہ کوئٹہ)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5958