1. دار الافتاء الاخلاص کراچی
  2. میت و جنازہ

نماز جنازہ میں شرکت کے لیے نفل نماز توڑنا

سوال

السلام علیکم، ایک دفعہ ہماری مسجد میں جنازہ آیا، اور نماز کے بعد نماز جنازہ ادا کرنی تھی، میں نے نفل نماز کی نیت باندھی ہوئی تھی کہ نماز جنازہ شروع ہوگیا، تو میں نے نفل نماز توڑ کر نماز جنازہ میں شرکت کر لی، کیا میرا یہ عمل درست تھا؟

جواب

واضح رہے کہ نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیے نفل نماز توڑنا جائز ہے، البتہ بعد میں اس نفل نماز کی قضا لازم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الدر المختار:

ان کان فی النفل فجئی بجنازۃ وخاف فوتھا قطعہ لامکان قضائہ۔

( ج:1 ص:666 باب ادراک الفریضۃ)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5934


فتوی پرنٹ