1. دار الافتاء الاخلاص کراچی
  2. میت و جنازہ

میت کو غسل دینے والے کے لئے غسل کرنے کا حکم

سوال

میرا ایک دوست ہے، جو مردوں کو غسل دینے کا کام کرتا ہے، وہ جب بھی کسی مردے کو غسل دیتا ہے، تو خود بھی غسل ضرور کرتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا مردے کو غسل دینے کے بعد خود بھی غسل کرنا ضروری ہے؟

جواب

میت کو غسل دینے کے بعد غسل دینے والے کے لئے خود غسل کرنا ضروری نہیں ہے، بلکہ مستحب ہے، تاکہ غسل دیتے وقت بسا اوقات جو چھینٹیں وغیرہ لگ جاتی ہیں، وہ زائل ہوجائیں، اور نظافت و پاکیزگی حاصل ہوجائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الشامیۃ:

(وَنُدِبَ لِمَجْنُونٍ أَفَاقَ)۔۔۔۔وَلِمَنْ لَبِسَ ثَوْبًا جَدِيدًا أَوْ غَسَّلَ مَيِّتًا

(ج: 1، ص: 169، ط: دار الفکر)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5918


فتوی پرنٹ