غیر مسلم ممالک میں مساجد میں امامت اور مدارس میں تعلیم دینے کا حکم

سوال کا متن:

السلام علیکم، کفری اور یورپی ممالک میں مساجد کی امامت اور مدرسے میں استادی کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

جی ہاں! غیر مسلم ممالک کے مدارس میں علم دین سکھانے کے لیے استاذ بننا، اور وہاں کی مساجد میں امامت کرنا بلا شبہ جائز ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

(مزید سوالات وجوابات کے لیے ملاحظہ فرمائیں)

http://AlikhlasOnline.com

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6010