ننگے سر بیت الخلاء جانا

سوال کا متن:

کیا ننگے سر الخلاء جاسکتے ہیں یا نہیں؟ شریعت کا اس بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ ننگے سر بیت الخلاء جانا خلاف ادب ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آتا ہے کہ بیت الخلاء میں داخل ہوتے تھے تو سر ڈھانپ کر داخل ہوتے تھے، اس لیے سر ڈھانپ کر بیت الخلاء جانا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الحدیث النبوی:

عن عائشۃ ؓقالت:کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا دخل الخلاء غطیٰ رأسہ واذا أتی اہلہ غطیٰ رأسہ‘‘۔

(رواہ الیہقی فی السنن الکبری ج:1 ص:96)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5999