بینک سے سودی قرض لیکر فلیٹ بک کرانا تاکہ اس کی آمدنی سے قرض کی ادائیگی کی جائے

سوال کا متن:

ہم نے کینیڈا میں ایک اپارٹمنٹ بک کروایا ہے، اس کی قیمت 5 لاکھ 80 ہزار ڈالر ہے، ہم نے بینک سے سود پر قرضہ لے کر گھر بک کروالیا ہے، اور اپنے ذاتی سیونگ پیسوں 60 ہزار دے کر اس اپارٹمنٹ کو اپنے نام کروالیا ہے، دو سال تک وہ اپارٹمنٹ بنے گا، دو سال بعد اس میں کرایہ دار آئینگے، تو اس کا کرایہ سود میں چلے جائے گا، ہمارے ہاتھ میں اس کا نفع و نقصان نہیں آئے گا اور سود کے پیسوں سے جو بچت ہوگی، وہ پراپرٹی ٹیکس میں چلے جائے گی۔ ہمارا ارادہ یہ ہے کہ پانچ یا چھ سال بعد اس کو فروخت کردینگے، جس گھر میں ہم ابھی رہ رہے ہیں، اس بھی قرضہ اتارنا ہے، اس کا یہی طریقہ ہے کہ ہم پانچ چھ سال بعد وہ اپارٹمنٹ فروخت کر کے قرضہ ادا کردیں۔ اب آپ بتائیں کہ ہمارا یہ طریقہ صحیح ہے یا نہیں؟ کیا یہ مکمل سودی معاملہ ہے؟ اگر صحیح نہیں ہے، تو ہم اسے جلدی فروخت کردینگے۔ براہ کرم ہماری رہنمائی فرمادیں۔

جواب کا متن:

قرآن و حدیث کی واضح اور قطعی نصوص کی روشنی سود کا لین دین حرام ہے٬ جس سے بچنا ضروری ہے.

مذکورہ صورت میں بینک سے قرض لینا چونکہ سودی معاملہ ہے، اور قرض اتارنے کیلئے سودی قرض لینا جائز نہیں ہے٬ لہذا اس معاملہ کو ختم کرنا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

لما فی القرآن الکریم:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ۔ فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ۔

(سورۃ البقرة، الایة: ،279,278)

وفیہ ایضاً:

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الۡخَمۡرُ وَ الۡمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزۡلَامُ رِجۡسٌ مِّنۡ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجۡتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ﴿۹۰﴾

(سورۃ المائدۃ، آیت: 90)

و فی صحیح المسلم:

عن جابرؓ قال: لعن رسول اللّٰہ ﷺ اٰکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاہدیہ ، وقال: ہم سواء"

"ج3 ص1219 ط. دار احیاء التراث العربی)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5995