1. دار الافتاء الاخلاص کراچی
  2. میت و جنازہ

کیا زندگی میں سات میتوں کو غسل دینا ضروری ہے؟

سوال

ہمارے خاندان میں یہ بات مشہور ہے کہ ہر مسلمان پر اپنی زندگی میں کم سے کم سات میتوں کو غسل دینا غسل دینا ضروری ہے، اس بارے میں رہنمائی فرما دیں کہ یہ بات کہاں تک درست ہے؟

جواب

واضح رہے کہ مسلمان میت کو غسل دینا فرضِ کفایہ ہے، یعنی اگر کچھ مسلمان، مسلمان میت کو غسل دے دیں، تو باقی مسلمانوں کی طرف سے بھی یہ فرض ادا ہو جائے گا، میت کو غسل دینا سب مسلمانوں کے ذمہ فرض نہیں ہے، لہذا یہ بات کہ اپنی زندگی میں ہر مسلمان پر کم سے کم سات میتوں کو غسل دینا ضروری ہے، غلط اور بے بنیاد ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الھندیۃ:

غسل الميت حق واجب على الأحياء بالسنة واجماع الأمة، كذا في النهاية، ولكن إذا قام به البعض سقط عن الباقين، كذا في الكافي

(ج: 1، ص: 158، ط: دار الفکر)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5991


فتوی پرنٹ