فینسی بٹن کے استعمال کا حکم

سوال کا متن:

کیا فینسی بٹن لگوانا جائز ہے؟

جواب کا متن:

فینسی بٹن کا استعمال بذات خود جائز ہے، البتہ اگر یہ آوارہ قسم کے لوگوں کا فیشن ہو، تو پھر اس کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الدر مع الرد:

لابأس بعروۃ القمیص وزرہ من الحریر لانہ تبع وفی التاتارخانیۃ عن السیر الکبیر لابأس بأزرار الدیباج والذہب الخ...

(ج:9، ص:515، زکریا، کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی اللبس، ط: زکریا)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5978