میت کو تیمم کرانے کا طریقہ

سوال کا متن:

اگر کسی میت کو تیمم کرانا ہو، تو اسے کس طرح تیمم کرایا جائے گا، براہِ مہربانی طریقہ بتا دیں؟

جواب کا متن:

اگر کسی میت کو تیمم کرانا ہو، تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ تیمم کرانے والا شخص سب سے پہلے اپنا ہاتھ پاک مٹی پر مار کر میت کے چہرے کو ملے، پھر دوسری مرتبہ مٹی پر ہاتھ مار کر میت کے دائیں ہاتھ کو کہنی سمیت ملے، پھر تیسری مرتبہ مٹی پر ہاتھ مار کر میت کے بائیں ہاتھ کو کہنی سمیت ملے، اس سے میت کا تیمم ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الشامیۃ:

لو يمم غيره يضرب ثلاثا للوجه واليمنى واليسرى قهستاني

(ج: 1، ص: 239، ط: دار الفکر)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5973