حیض و نفاس کی حالت میں مسجد نبوی میں داخل ہونے کا حکم

سوال کا متن:

اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ عمرہ کے لئے جائے، اور اس دوران اس کی بیوی کو حیض شروع ہوجائے یا وہ نفاس کی حالت میں ہوجائے، تو کیا اس کی بیوی ان حالتوں میں مسجد نبوی میں جاسکتی ہے؟

جواب کا متن:

مسجد نبوی میں حیض اور نفاس والی عورت کے لیے داخل ہونے کی شرعاً اجازت نہیں ہے، لہذا ایسی حالتوں میں عورت کو چاہیے کہ مسجد نبوی سے باہر قریب ہی کسی متصل جگہ پر بیٹھ کر تسبیح و استغفار کرے اور یہیں سے درود و سلام بھیجے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الھندیۃ:

(ومنها) أنه يحرم عليهما وعلى الجنب الدخول في المسجد سواء كان للجلوس أو للعبور. هكذا في منية المصلي

(الفصل الرابع في أحكام الحيض والنفاس والاستحاضة، ج: 1، ص: 38، ط: دار الفکر)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5976