چالیسواں، برسی وغیرہ میں شرکت کرنے اور کھانا کھانے کا حکم

سوال کا متن:

مفتی صاحب ! کیا ہم کسی قریبی عزیز کی برسی یا چالیسویں پر جا سکتے ہیں؟ اور اگر لوگ زور دیں تو وہاں کھانا بھی کھا سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

ایصال ثواب کے مروجہ طریقے مثلاً چالیسواں، برسی وغیرہ میں شرکت کرنا، اور ان مواقع پر کھانا کھلانا، بدعت کے زمرے میں آتا ہے، کیونکہ قرآن وحدیث اور خیر القرون میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا، لہذا ایسی مجلسوں میں شرکت کرنے اور وہاں کھانا کھانے سے حتی الامکان اجتناب کرنا چاہیے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جاہلیت کی رسموں کو مٹانے کے لئے تشریف لائے تھے، ہمیں بھی ایسی رسموں کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

وفی صحیح البخاری:

عن عائشة رضي الله عنها، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أحدث في أمرنا هذا ما ليس فيه، فهو رد» رواه عبد الله بن جعفر المخرمي، وعبد الواحد بن أبي عون، عن سعد بن إبراهيم

(ج: 3، ص: 184، ط: دار طوق النجاۃ)

کذا فی ردالمحتار على الدر المختار:

یکره اتخاذ الضیافة من الطعام من أهل المیت؛ لأنه شرع في السرور لا في الشرور وهي بدعة مستقبحة، وقوله: ویکره اتخاذ الطعام في الیوم الأول والثالث وبعد الأسبوع، ونقل الطعام إلی القبرفي المواسم، واتخاذ الدعوة لقراءة القرآن وجمع الصلحاء والقرّآء للختم أو لقراء ة سورة الإنعام أوالإخلاص".

(باب صلاة الجنازة، مطلب في كراهة الضیافة من أهل المیت، ج:2، ص:240، ط: سعید، کراچی)

الاعتصام للشاطبي:

"وعن أبي قلابة: " لاتجالسوا أهل الأهواء، ولاتجادلوهم; فإني لاآمن أن يغمسوكم في ضلالتهم، ويلبسوا عليكم ما كنتم تعرفون". قال أيوب: "وكان والله من الفقهاء ذوي الألباب". وعنه أيضاً: أنه كان يقول: "إن أهل الأهواء أهل ضلالة، ولاأرى مصيرهم إلا إلى النار". وعن الحسن: " لاتجالس صاحب بدعة فإنه يمرض قلبك".

(ص:112)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5710