سوال کا متن:
چند سال پہلے کی بات ہے کہ میں نے اپنی تایا زاد بہن کے سامنے قسم کھائی تھی کہ میں آپ کے ساتھ بھائی بن کر رہوں گا، اور بھائیوں والا رویہ اختیار کروں گا، اب میرے والدین تایا زاد بہن کے ساتھ میری شادی کروانا چاہتے ہیں، تو کیا شادی کرنے سے میرے ذمہ قسم کا کفارہ واجب ہوگا، اور کیا میں گناہگار تو نہیں ہوں گا؟
جواب کا متن:
صورتِ مسئولہ میں آپ کی اپنی تایا زاد بہن کے ساتھ شادی کرنے کی وجہ سے قسم ٹوٹ جائے گی، اور آپ کے ذمہ قسم کا کفارہ ادا کرنا واجب ہوگا، اس صورت میں آپ گناہگار نہیں ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کما فی سنن ابی داؤد:
عن عبد الرحمن بن سمرة، قال: قال لي النبي صلى الله عليه وسلم: «يا عبد الرحمن بن سمرة، إذا حلفت على يمين فرأيت غيرها خيرا منها، فأت الذي هو خير، وكفر يمينك»۔
(ج: 3، ص: 229، ط: المکتبۃ العصریۃ)۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی