سوال کا متن:
جواب کا متن:
محرم الحرام کی پہلی تاریخ کو جو لوگ 113 مرتبہ "بسم اللہ الرحمن الرحیم" لکھتے ہیں، اس کے بارے میں مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ نے "جواھر الفقہ" میں لکھا ہے:
"جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو مرتبہ (113) مرتبہ پوری بسم اللہ الرحمن الرحیم کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے گا، ہر طرح کی آفات ومصائب سے محفوظ رہے گا، مجرب ہے۔" (جواھر الفقہ: 2/187)
واضح رہے کہ مذکورہ عمل قرآن و حدیث سے ثابت نہیں ہے، نہ ہی شرعاً یہ فرض، واجب اور مسنون ہے، بلکہ کسی بزرگ کے تجربات میں سے ہے، اور ضروری نہیں ہے کہ ہر ایک کے حق میں یہ عمل مؤثر اور فائدہ مند ہو۔
چند سالوں سے عوام جس طرح اس عمل میں دلچسپی لے رہی ہے، اس کا ترک کردینا اور اسے نظر انداز کردینا بہتر معلوم ہوتا ہے، ورنہ آئندہ چند سالوں میں عوام اسے یکم محرم الحرام کا ایک لازمی جزو سمجھ لے گی، حالانکہ امت کے فقہاء نے کسی مستحب عمل کے متعلق بھی یہ لکھا ہے کہ اگر لوگ اسے ضروری سمجھنے لگیں تو اس کا ترک کرنا (چھوڑنا) ضروری ہوجاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی مرقاۃ المفاتیح:
وفیہ من أصر علی أمر مندوب وجعلہ عزمًا، ولم یعمل بالرخصۃ فقد أصاب من الشیطان من الإضلال، فکیف من أصر علی أمر بدعۃ أو منکر۔
(مرقاۃ المفاتیح، کتاب الصلاۃ، باب الدعاء في التشہد، ج2، ص353، مکتبہ امدادیہ ملتان)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی