صفر کے مہینے کو منحوس سمجھنا

سوال کا متن:

مفتی صاحب! ہمارے علاقے میں اکثر لوگ صفر کے مہینے کو منحوس سمجھتے ہیں، اور اس مہینے میں کسی قسم کی کوئی خوشی شادی وغیرہ نہیں کرتے، کیا شریعت کی رو سے یہ بات درست ہے؟

جواب کا متن:

اسلام میں نحوست اور بدشگونی کا کوئی تصور نہیں ہے، لہذا صفر کے مہینے کو منحوس سمجھنا جاہلیت کی رسم ہے، مسلمان تو اس کو "صفر الخیر" اور "صفر المظفر" سمجھتے ہیں، یعنی خیر اور کامیابی کا مہینہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الحدیث النبوی:

عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال:لا عدویٰ ولا طیرۃ ولا ہامۃ ولا صفر۔

(صحیح البخاري ج:2 ص:586 رقم الحدیث:5757)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5197