سوال کا متن:
السلام علیکم، مفتی صاحب! ہماری مسجد میں ایک محلے کے ساتھی نے اعتکاف کیا، لیکن ان کی عادت تھی کہ وہ بات بے بات مسجد میں شور کرتے تھے، اور ہر کسی کو بلاوجہ ڈانٹتے رہتے تھے، اعتکاف کے دوران اس طرح کرنا کیسا ہے؟
جواب کا متن:
اعتکاف کے دوران شوروشغب کرنا مکروہ ہے، اس سے بچنا ضروری ہے، ورنہ ثواب کے بجائے الٹا گناہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی الفقہ الاسلامی:
یجتنب المعتکف کل مالا یعنیہ من الأقوال والأفعال، ولا یکثر الکلام، لان من کثر کلامہ کثر سقطہ وفی الحدیث ((من حسن اسلام امرء ترکہ مالا یعنیہ))۔
(الفقہ الاسلامی وادلتہ، 2/630، حقانیہ، پشاور)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی