معتکف کا سر باہر نکالنا

سوال کا متن:

اگر معتکف نے مسجد میں رہتے ہوئے صرف اپنے سر کو مسجد سے باہر نکال دیا تو اس کا اعتکاف باقی ہے یا ختم ہوگیا؟

جواب کا متن:

معتکف مسجد میں رہتے ہوئے مسجد سے صرف سر یا ہاتھ باہر نکال دے، اور باقی جسم اندر رہے، تو اس سے اعتکاف فاسد نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی منھاج السنن:

اعلم ان المعتکف لا یخرج من المسجد لشرب الدخان فالالیق ان یمکث فی المسجد ویخرج رأسہ منہ لان الاعتبار للاقدام دون الرأس۔

(منہاج السنن شرح جامع السنن للترمذی74/4 باب المعتکف یخرج لحاجتہ ام لا)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5044