اعتکاف کے دوران چپ بیٹھنا

سوال کا متن:

مفتی صاحب! اگر کوئی شخص اعتکاف میں بیٹھے، تو اس کے لیے زیادہ تر خاموش رہنا بہتر ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

اعتکاف کے دوران بالکل چپ بیٹھنا بھی مکروہ تحریمی ہے، ہاں بری باتیں زبان سے نہ نکالے، جھوٹ نہ بولے، غیبت نہ کرے، بلکہ قرآن شریف کی تلاوت یا کسی دینی علوم کے پڑھنے پڑھانے یا کسی اور عبادت میں اپنے اوقات کو صرف کرے، خلاصہ یہ کہ چپ بیٹھنا کوئی عبادت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی مراقی الفلاح:

(وکرہ الصمت إن اعتقدہ قربۃ) والتکلم الا بخیر لانہ منہی عنہ؛ لأنہ صوم أہل الکتاب وقد نسخ۔۔۔۔۔

(مراقی الفلاح ص180 کتاب الصوم)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5040