آگ بجھانے کے لیے اعتکاف سے نکلنا

سوال کا متن:

مسجد کے باہر اگر کسی سبب سے آگ لگ جائے اور مسجد میں موجود معتکف اپنا اعتکاف چھوڑ کر اس آگ بجھانے کے لیے مسجد سے باہر چلا جائے، تو اس کے اعتکاف کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

اگر معتکف آگ بجھانے کے لیے مسجد سے باہر نکلا، تو اعتکاف فاسد ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی رد المحتار:

وعلی ھذا اذا خرج لانقاذ غریق او حریق او جھاد عم نفیرہ فسد ولا یاثم۔

(ردالمحتار، 447/2، ط سعید)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5005