معتکف بیت الخلاء کے لیے نکلا اور گھر چلا گیا

سوال کا متن:

اگر معتکف اعتکاف کے دوران مسجد سے بیت الخلا جانے کے لیے نکلا اور وہیں سے گھر چلا گیا، تو اس صورت میں اس کے اعتکاف کا کیا حکم ہوگا؟

جواب کا متن:

معتکف اگر بیت الخلاء کے لیے نکلا اور گھر چلا گیا اور وہاں کچھ ٹھہر بھی گیا، تو اعتکاف فاسد ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الھندیۃ:

فاذاخرج لبول أوغائط لابأس بان یدخل بیتہ ویرجع الی المسجد کمافرغ من الوضوء ولومکث فی بیتہ فسد اعتکافہ وان کان ساعۃ۔

(الھندیہ، 212/1، ط رشیدیہ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5001