کراچی سے مدینہ کی فلائٹ میں احرام باندھنے کا حکم

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب! میرا دوست ایک ماہ کے بعد عمرے کیلئے جا رہا ہے اور اس کی فلائٹ کراچی سے براہ راست مدینہ کی ہے، تو کیا اس صورت میں بھی وہ کراچی سے احرام باندھ کر جائیگا یا بغیر احرام کے بھی جا سکتا ہے؟

جواب کا متن:

صورت مسؤلہ میں اگر آپ کا دوست براہ راست مدینہ منورہ جائے، تو اس کے ذمہ کراچی سےاحرام باندھنا لازم نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الھندیۃ:
ولو جاوز المیقات ویرید بستان بنی عامر دون مکۃ فلا شییٔ علیہ۔ (فتاویٰ عالمگیریہ ۱:۲۵۳ الباب العاشر فی مجاوزۃ المیقات بغیر احرام)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :3605