کیا حالت احرام میں بال گرنے پر قربانی واجب ہوگی؟

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب! میرا اس سال عمرے پر جانے کا ارادہ ہے، سوال یہ پوچھنا تھا کہ وضو کرتے وقت میرے سر اور داڑھی کے بال بہت زیادہ گرتے ہیں، مجھے کسی نے کہا کہ احرام کی حالت میں بال گرنے کی وجہ سے قربانی واجب ہوتی ہے، کیا یہ بات صحیح ہے؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ احرام کی حالت میں وضو احتیاط سے کرنا چاہیے، تاکہ بال نہ گریں، اور اگر گر جائیں، تو صدقہ دینا کافی ہے، قربانی لازم نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الھندیۃ:
واذا حک المحرم رأسہ أو لحیتہ فانتثر منھا شعر فعلیہ صدقۃ۔
(ج:1 ص243)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :3602